صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

گل پانڑہ پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئیں

شوبز ڈیسک | منگل 29 جنوری 2019 

پشاور زلمی نے صوبہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی خوبرو گلوکارہ گُل پانڑہ کو  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن کے لیے اپنا علاقائی برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرلیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے ٹوئٹر پر اعلان کیا گیا کہ گلوکارہ گُل پانڑہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے لیے علاقائی برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر پشاور زلمی، زلمی گلوبل اور زلمی فاؤنڈیشن میں شامل ہوگئی ہیں۔

یعنی گلوکارہ پشاور زلمی کی تشہیر کے ساتھ زلمی فاؤنڈیشن کے تحت خواتین کو خود مختار بنانے سے متعلق سرگرمیوں کا حصہ بھی ہوں گی۔

ٹوئٹر پر مداحوں کو یہ بھی بتایا گیا کہ گلوکارہ نے پی ایس ایل سیزن 1 میں پشاور زلمی کا ترانہ گایا تھا اور اب وہ سیزن 4 کے لیے بھی کچھ زبردست تیار کر رہی ہیں۔

گل پانڑہ نے بھی ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میرے جتنے بھی مداح ہیں، میں ان کے لیے امید کرتی ہوں کہ وہ پشاور زلمی کا بھرپور ساتھ دیں گے اور ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی‘۔

پشتو اور اردو زبان میں شاندار گلوکاری کرنے والی گل پانڑہ کوک اسٹوڈیو میں بھی کئی گیت گا چکی ہیں۔    

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔