صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

فہد مصطفیٰ شوبز میں عرُیانی اورجنسی موضوعات کے خلاف بول پڑے

شوبز ڈیسک | پیر 28 جنوری 2019 

 کراچی:  معروف اداکار فہد مصطفیٰ  شوبز میں عرُیانی، بیہودہ پن اورجنسی موضوعات کے خلاف بول پڑے۔ فہد مصطفیٰ نے آج کل ٹیلی ویژن پر دکھائی جانے والی عریانی کے خلاف لب کشائی کرتے ہوئے ٹوئٹر پر انڈسٹری کے حوالے سے سچائی بیان کرتے ہوئے کہا کہ عریانی، بیہودہ زبان اور صرف سیکس کے متعلق باتیں کرنا کسی طور بھی موضوعات میں شمار نہیں ہوتا، یہ اظہار کی آزادی نہیں۔  فہد مصطفیٰ نے یہ بھی کہا کہ فنکار خود کو بے وقعت کرکے فروخت کررہے ہیں جو کہ درست نہیں، ویب سیریز اور مختصر فلموں کو تھوڑا باوقار بنانا ہوگا ورنہ اسے ’پورن‘ کے نام سے پکارا جائے گا۔    واضح رہے کہ گیم شو کی میزبانی اور ڈرامہ انڈسٹری سے شہرت پانے والے اداکار فہد مصطفیٰ اپنے فنی کیریئر میں ’میرا سائیں، میں عبدالقادر ہوں، دوسری بیوی اور کنکر جیسے کئی مشہور ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔