صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

ویرات کوہلی نے انوشکا کے ساتھ خوشگوار شادی شدہ زندگی کا راز بتا دیا

اکثریت ڈیسک | اتوار 27 جنوری 2019 

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی کی شادی کو ایک برس سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے اور دونوں خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

ویرات کوہلی اس وقت انوشکا شرما کے ہمراہ نیوزی لینڈ میں موجود ہیں جہاں بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ سیریز جاری ہے۔

انوشکا اور ویرات کی جوڑی کے مداح صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک میں بھی موجود ہیں یہی وجہ ہے کہ دونوں ہی ہر جگہ سب کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں ایسے میں ویرات کوہلی نے ایک انٹرویو میں اپنی خوشگوار شادی شدہ زندگی کا راز شیئر کیا ہے۔

یرات کوہلی نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’میں اور میری اہلیہ دونوں ہی عام چیزیں کرتے ہیں جیسے کہ کبھی چہل قدمی کے لیے چلے جاتے ہیں یا کسی خوبصورت جگہ کا دورہ کرتے ہیں، گزشتہ رات ہم دونوں مرین پریڈ میں تھے جہاں ہم نے ’فُل مون‘ انجوائے کیا، ہم وہاں بینچز پر بیٹھے اور باتیں کی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ دراصل بہت سادہ سی چیزیں ہماری تفریح کا ذریعہ بنتی ہیں کیوں کہ ہم دونوں ہی مداحوں کی نظروں میں رہتے ہیں اور ہم ہمیشہ لوگوں کے لیے کام کرتے ہیں تو ہماری ترجیح رہتی ہے کہ ہم ان سب چیزوں سے دور جائیں اور ایسی جگہ جائیں کہ جہاں ہم مکمل طور پر پہچانے نہ جائیں اور ہم انجان ہوں‘۔

اضح رہے کہ ویرات اور انوشکا کی شادی دسمبر 2017 میں اٹلی کے شہر میلان میں ہوئی تھی اور گزشتہ برس دونوں نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منائی ہے۔

بالی وڈ اداکارہ اکثر و بیشتر مختلف میچز کے دوران اپنے شوہر ویرات کوہلی کی ہمت باندھتی نظر آتی ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں بھی کرکٹ سے خاصا لگاؤ ہے۔

 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔