صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 30 اکتوبر 2025 

میری میت مسلم لیگ کے پرچم میں سپردِ خاک کرنا، جاوید ہاشمی کی وصیت

نمائندہ خصوصی | جمعہ 11 مئی 2018 

ملتان:سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ملتان میں جلسے سے خطاب میں مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں نواز شریف کی قیادت قبول کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ نواز شریف کو پہلے بھی کہا تھا کہ آپ پیچھے مڑ کر دیکھیں گے تو کوئی کھڑا ہوا یا نا ہو، مگر جاوید ہاشمی کھڑ اہو گا۔ ہم نواز شریف کیساتھ کھڑے ہیں۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہر مشکل وقت میں نواز شریف کیساتھ کھڑا تھا۔ اگر کہیں چلا گیا تو پھر بھی اسمبلی فلور پر کھڑا ہو کر کہا کہ نواز شریف میرے لیڈر تھے، لیڈر ہیں اور لیڈر رہیں گے۔ اپنی اولاد کو وسعت کر دی ہے کہ مجھے مسلم لیگ کے پرچم میں سپرد خاک کرنا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔