صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

تلی ہوئی مچھلی کھانے کے شوقین افراد یہ ضرور جان لیں

اکثریت ڈیسک | جمعہ 25 جنوری 2019 

پاکستان میں لوگ تلی ہوئی مچھلی بہت شوق سے کھاتے ہیں مگر یہ عادت جلد موت کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

برٹش میڈیکل جرنل میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ ڈیپ فرائی پکوان خصوصاً مچھلی اور چکن زیادہ کھانا قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ تلی ہوئی اشیاء جیسے مچھلی یا چکن وغیرہ کھانے سے کسی بھی سبب موت کا خطرہ 8 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

اس تحقیق میں فرائی چکن اور مچھلی اور قبل از وقت موت کے درمیان مضبوط تعلق دریافت کیا گیا جس کی وجہ محققین کے خیال میں انہیں ڈیپ فرائی کرنا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ روزانہ فرائیڈ چکن کا ایک ٹکڑا کھانا ہی کسی بھی سبب موت کا خطرہ 13 فیصد جبکہ دل کے امراض سے موت کا خطرہ 12 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔

اسی طرح روزانہ تلی ہوئی مچھلی کھانے سے یہ خطرہ بالترتیب 7 اور 13 تک بڑھ جاتا ہے۔

محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ ان غذاﺅں کا کم استعمال بھی یہ خطرہ بڑھانے کے لیے کافی ہے۔

اس تحقیق کے دوران 50 سے 79 سال کی ایک لاکھ سے زائد خواتین کی غذائی عادات کا جائزہ 18 سال تک لیا گیا۔

اس دورانیے میں 31 ہزار سے زائد خواتین کا انتقال ہوگیا جن میں سے 9 ہزار سے زائد دل کے امراض، 8 ہزار سے زائد کینسر اور 13 ہزار کی اموات دیگر وجوہات کے باعث ہوئیں۔

امریکا کی آئیووا یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ اکثر تلی ہوئی غذا کھانا خون کی شریانوں سے جڑے امراض سمیت دیگر سے موت کا خطرہ بہت زیادہ بڑھا دیتا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔