صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

بھارت میں بچیوں کے دن موقع پرسنجے دت کا بیٹی کیلئے جذباتی پیغام

اکثریت ڈیسک | جمعہ 25 جنوری 2019 

ممبئی: ناموربالی ووڈ اداکار سنجے دت نے بھارت میں نیشنل گرل چائلڈ کے موقع پر بیٹی اقرا کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر  کرتے ہوئے نہایت جذباتی پیغام دیا ہے۔

بھارت میں گزشتہ روز بچیوں کا دن ’’نیشنل گرل چائلڈ ڈے‘‘ منایا گیا۔ یہ دن بھارت میں لڑکیوں کی خود مختاری، تعلیم، صحت، ان میں شعور اجاگرکرنے اوران کے حقوق کے لیے منایا جاتا ہے۔

اس موقع پر بالی ووڈ کے منا بھائی سنجوبابا نے اپنی بیٹی اقرا کے ساتھ اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اوربطور والد اپنی اور تمام بیٹیوں کے لیے نہایت جذباتی پیغام شیئرکرتے ہوئے لکھا ’’میری بیٹی میراسب سے قیمتی خزانہ ہے، میری دعا ہے دنیا میں موجود ہربچی کو وہی محبت، پیار اوردیکھ بھال ملے جن کی وہ حقدار ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ اقرا سنجے دت کی چھوٹی بیٹی ہیں جب کہ ان کی بڑی بیٹی ترشالا دت امریکا میں مقیم ہیں دوبیٹیوں کے علاوہ سنجے دت کا ایک بیٹا شاہران بھی ہے۔ سنجے دت اپنے تینوں بچوں سے بے حد محبت کرتے ہیں جس کا اظہار انہوں نے جیل سے رہا ہونے کے بعد کئی بار میڈیا پر کیاہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔