اداکارہ میرا نے وزیر اعظم عمران خان کو انگریزی زبان میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عظیم لیڈر قرار دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ میرا نے انگریزی زبان میں وزیراعظم عمران خان سے متعلق اپنا ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں اداکارہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے کام سے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک عظیم لیڈر ہیں اور پاکستان کو ایسے لیڈر کی بہت ضرورت ہے۔اداکارہ نے شوکت خانم ہسپتال کیلئے عوام سے بھرپور چندہ دینے کی بھی اپیل کی ہے۔