صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

کنگ خان ڈوبتے کیریئر کو بچانے کیلئے پھر سے 'ڈان' بن گئے

اکثریت ڈیسک | جمعرات 17 جنوری 2019 

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلموں کو گزشتہ دو برس سے مسلسل ناکامی کا سامنا ہے، ایسے میں انہوں نے اپنے ڈوبتے ہوئے کیریئر کو بچانے کے لیے فلم ’ڈان 3‘ کو قبول کرلیا ہے۔

شاہ رخ خان نے 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘ میں ایک ٹور گائیڈ کا کردار نبھایا تھا جبکہ گزشتہ برس کے آخر میں ریلیز ہونے والی فلم ’زیرو‘ میں انہوں نے ایک بونے کا کردار نبھایا، تاہم یہ دونوں ہی کردار مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہے۔

اب وہ دوبارہ سے فلم ’ڈان‘ کے تیسرے سیکوئل میں کام کرنے جارہے ہیں، جس کے لیے امید کی جارہی ہے کہ وہ ’ڈان 2‘ کی طرح ان کے لیے کامیاب ثابت ہوگی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے فلم ساز سدھارتھ رائے کپور کی فلم ’سارے جہاں سے اچھا‘ کے لیے انکار کردیا ہے جس میں انہیں ایک سائنسدان کا کردار نبھانا  تھا تاہم انہوں نے ہدایت کار فرحان اختر کی ’ڈان 3‘ میں جلوہ گر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

فلم کی مکمل کاسٹ کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

واضح رہے کہ قیاس آرائیاں تھیں کہ ’ڈان 3‘ میں مرکزی کردار دپیکا پڈوکون نبھائیں گی، جس کی تردید کردی گئی تھی۔ 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔