صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

خوش ہوں کوئی مجھے کسی بھی تقریب میں مدعو نہیں کرتا: اکشے کھنہ

شوبز ڈیسک | اتوار 13 جنوری 2019 

بالی وڈ کے تنہائی پسند نامور اداکار اکشے کھنہ کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ کوئی بھی اسٹار انہیں کسی بھی تقریب میں مدعو نہیں کرتا۔

بھارتی نیوز سائٹ دکن کرونیکل کی رپورٹ کے مطابق اکشے کھنہ کا کہنا ہے کہ سب سے اہم اپنے آپ میں ہونا ہوتا ہے جو میں ہوں اور میں اپنی یہ عادت تبدیل نہیں کرسکتا۔

اداکار نے بتایا کہ ’ لوگوں نے مجھے کسی بھی تقریب میں مدعو کرنا چھوڑ دیا ہے اور یہ مجھے پریشان نہیں کرتا کیوں کہ میں تو بہت خوش ہوں کہ اب ایسا ہوتا ہے، سب جانتے ہیں کہ میں کیسا ہوں‘۔

اکشے کھنہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے بارے میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا لیکن سچ میں مجھے ہنسانا بہت آسان ہے، مجھے مزاح پسند ہے اور کوئی مجھ پر جملے بازی کرے اس پر بھی میں مسکرا جاتا ہوں۔  

واضح رہے کہ اکشے کھنہ ان دنوں اپنی نئی فلم ’ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں جس میں وہ سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے میڈیا مشیر سنجے بارو کا کردار ادا کریں گے۔

فلم میں سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کا مرکزی کردار انوپم کھیر نبھا رہے ہیں جن کے حوالے سے اکشے کھنہ کہتے ہیں کہ ’مجھے ان کے ساتھ مزہ آتا ہے تو میں زبردست کام کرتا ہوں، وہ آپ کو انٹرٹین رکھتے ہیں اور ہمیشہ خوش رہتے ہیں‘۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ان (انوپم) کی یہ فنکاری ایک اور زبردست کامیابی ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں ان کے ساتھ کام کر رہا ہوں۔  

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔