صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

دپیکا پڈوکون 2018 کی ’موسٹ اسٹائلش دلہن‘ قرار

شوبز ڈیسک | جمعرات 10 جنوری 2019 

ممبئی: ناموربالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے پریانکا چوپڑا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2018 کی سب سے زیادہ اسٹائلش دلہن کا اعزازاپنے نام کرلیا۔

سال 2018 کوبالی ووڈ میں شادیوں کا سال کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ گزشتہ برس بالی ووڈ کی ناموراداکارائیں شادی کے بندھن میں بندھیں جن میں اداکارہ دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا، سونم کپور، نیہا دھوپیا اوربھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی شامل ہیں۔

اپنی شادی پرتمام خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سب سے زیادہ خوبصورت لگیں اورجب بات ہو بالی ووڈ اداکاراؤں کی تو ان کی تیاریوں پر دنیا بھر کی نظریں ہوتی ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا فیشن اینڈ بیوٹی نے ٹوئٹرپرسال 2018 کی سب سے زیادہ ’اسٹائلش دلہن‘ کے حوالے سے ایک پول کرایا جس میں اداکارہ دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا، ایشا امبانی اورسونم کپور شامل تھیں۔

دپیکا پڈوکون کو سب سے زیادہ 55 فیصد ووٹ ملے اور وہ 2018 کی ’موسٹ اسٹائلش دلہن‘ قرار پائیں، دپیکا کے بعد اداکارہ پریانکا چوپڑا کودوسرے نمبر پر سب سے زیادہ 18 فیصد ووٹ ملے، تیسرے نمبر پر 16 فیصد ووٹوں کے ساتھ ایشا امبانی رہیں جب کہ چوتھے نمبر پر اداکارہ سونم کپور کو 11 فیصد ووٹ ملے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔