صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

کاغذ کی طرح مڑنے والا ٹی وی

اکثریت ڈیسک | بدھ جنوری 2019 

کیا آپ ایسی ٹی وی اسکرینز خریدنا پسند کریں گے جنھیں اخبار کی طرح موڑ کر کسی بیگ بلکہ تہہ کرکے جیب میں رکھ کر کہیں بھی لے جایا جاسکے ؟ اگر ہاں تو ایل جی کی رول ایبل او ایل ای ڈی اسکرین کسی حد تک اس کا جواب ہے۔

درحقیقت جنوبی کورین کمپنی نے 2016 میں اس کے کانسیپٹ ڈیزائن کو پیش کیا تھا اور 2019 میں اب اسے عام لوگوں کو فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

لاس ویگاس میں جاری سی ای ایس نمائش کے دوران ایل جی نے اس کے کمرشل بنیادوں پر تیار ہونے والے 4کے او ایل ای ڈی ٹی وی متعارف کرایا جسے سگنیچر او ایل ای ڈی ٹی وی آر کا نام دیا گیا ہے۔

رواں سال موسم بہار میں اسے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جو کہ ڈیزائن کے لحاظ سے پروٹوٹائپ ماڈل سے ملتا جلتا ہے مگر ایل جی نے اس میں بیس اسٹیشن اور ایک سو واٹ ڈولبی ایٹموس اسپیکر کا اضافہ کردیا ہے۔

صارفین جب ٹی وی دیکھنا چاہیں گے تو یہ سامنے آجائے گا اور جب نہیں چاہیں گے تو غائب ہوجائے گا۔

جب ٹی وی غائب کرنا ہو تو یہ آہستگی سے بیس میں چلا جائے گا، وہ بھی ایک بٹن دبانے سے جبکہ اسی بٹن کو دبانے سے 10 سیکنڈ میں باہر نکل آئے گا۔

بس اب اسے کاغذ کی طرح موڑنا ممکن نہیں ہوگا جو کہ پروٹوٹائپ ماڈل میں نظر آیا تھا۔

اس میں ایک لائن موڈ دیا گیا ہے جس میں ڈسپلے اتنا نیچے جھک جائے گا کہ صرف ایک چوتھائی پینل ہی نظر آئے گا۔

ایل جی کے مطابق رول ایبل ہونے پر تصویر کا معیار متاثر نہیں ہوگا جبکہ اس میں گوگل اسسٹنٹ اور ایل جی ویب آپریٹنگ سسٹم سافٹ وئیر دیا گیا ہے۔

ایل جی کی جانب سے اس ٹی وی کی قیمت کا اعلان تو نہیں کیا گیا مگر اس کا وال پیپر او ایل ای ڈی ٹی وی 8 ہزار ڈالرز کا ہے تو یہ یقیناً اس سے زیادہ مہنگا ہوگا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔