صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

عمران ہاشمی کے ’جعلی خوبصورت‘ کہنے پر ایشوریا آج بھی غصہ

شوبز ڈیسک | بدھ جنوری 2019 

ممبئی: ناموربالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اداکار عمران ہاشمی کی جانب سے ان کی خوبصورتی کو ’جعلی اورپلاسٹک‘ کی کہنے پرآج بھی غصہ ہیں اور اس بات کو اب تک بھلا نہیں سکی ہیں۔

سابق ملکہ حسن ایشوریارائے کا شماربالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، ان کے حسن کے کئی دیوانے ہیں جن میں بالی ووڈ کے سلومیاں بھی شامل تھے، تاہم عمران ہاشمی کو ایشوریارائے کی خوبصورتی جعلی اورپلاسٹک کی لگتی ہے، جس کا اظہار انہوں نے ’کافی ود کرن‘ کے چوتھے سیزن میں کیا تھا۔

ایشوریا رائے اتنی پرانی بات کو آج تک بھلا نہیں پائی ہیں، ایشوریا رائے بچن نے حال ہی میں ’فیمسلی فلم فیئر‘ کے سیکنڈ سیزن میں شرکت کی جہاں ریپڈ فائر راؤنڈ میں جب میزبان نے ایشوریا سے پوچھا کہ آپ نے اپنے بارے میں سب سے برا تبصرہ کیا سنا تھا تو ایشوریا نےغصے سے  جواب دیا ’جعلی اورپلاسٹک کی خوبصورتی‘۔

ایشوریا کے لیے یہ تبصرہ اداکار عمران ہاشمی نے ’کافی ود کرن‘ کے چوتھے سیزن میں کیا تھا، ایشوریا یہ تبصرہ سن کر شدید غصے میں آگئی تھیں اور انہوں نے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ’بادشاہو‘ میں کام کرنے سے بھی انکارکردیا تھا۔ بعد ازاں عمران ہاشمی نے ایشوریا رائے سے معافی ماگنتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے یہ صرف گفٹ ہیمپر جیتنے کیلئے کہا تھا لیکن ایشوریا اس تبصرے کے لیے آج تک عمران ہاشمی کو معاف نہیں کرپائی ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔