صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

معمر رانا کی سیاست میں انٹری، پیپلز پارٹی میں شامل

شوبز ڈیسک | پیر جنوری 2019 

معروف لولی وڈ اداکار معمر رانا نے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے لاہور میں‌ ملاقات کی جہاں انہوں نے پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

معمر رانا نے پیپلز پارٹی کے منشور اور پروگرام سے اتفاق کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ڈان کے مطابق معمر رانا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ثقافت کی ترقی پر یقین رکھتی ہے۔

جبکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری ہی اب وہ واحد امید ہیں جو ملک کو آگے لے کر جا سکتے ہیں۔

معمر رانا کے ساتھ ان کی اہلیہ مہناز بھی اس ملاقات میں شریک ہوئیں۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد اور سیکرٹری اطلاعات سید حسن مرتضیٰ بھی موجود تھے۔

جبکہ دیگر پارٹی ممبران بھی اس ملاقات کا حصہ بنے۔

یاد رہے کہ معمر رانا نے متعدد اردو اور پنجابی فلموں میں کام کر کے خوب نام کمایا۔

وہ ان دنوں بطور ہدایت کار فلم سکندر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ خود اہم کردار بھی نبھائیں گے۔

معمر رانا ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ معمر رانا واحد پاکستانی اداکار نہیں جو پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ بنے۔

ان سے قبل شوبز کے معروف اداکار ساجد حسن اہل خانہ سمیت پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے تھے۔

جبکہ 2 سال قبل ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکاروں ایوب کھوسہ اور قیصر نظامانی نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد دونوں کو پی پی قیادت نے ملکی کلچر مضبوط کرنے کی ذمہ داری دی تھی۔

ایوب کھوسہ نے گزشتہ برس الیکشن میں بھی حصہ لیا تھا تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔