صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

ندیم بیگ کی فلم ’چھا جا رے‘ کا ٹیزر ریلیز

شوبز ڈیسک | جمعرات جنوری 2019 

پاکستان کے نامور اداکار ندیم بیگ بہت جلد فلم ’چھا جا رے‘ میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

کہا جارہا ہے کہ اس فلم کے ذریعے ایک اہم سماجی پیغام بھی دیا جائے گا، جبکہ اب اس فلم کا پہلا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

س فلم کے ٹیزر میں فلم ’وجود‘ کی اداکارہ ادیتی سنگھ بھی نظر آئیں، جو ایک گانے پر رقص کررہی ہیں۔

فلم میں اداکارہ مدیحہ حسن زیدی مرکزی اداکارہ کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے مدیحہ کا کہنا تھا کہ ’فلم چھا جا رے‘ کی کہانی تعلیم اور کھیل کے گرد گھومتی ہے جس میں نوجوان لڑکے لڑکیوں کو پیش کیا جائے گا جو اپنے اسکول مسمار ہونے سے بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

مدیحہ نے مزید انکشاف کیا کہ فلم کے ذریعے پاکستان کی بھی تشہیر کی جائے گی۔

تاہم ایسا کچھ فلم کے ٹیزر میں تو دکھائی نہیں دیا گیا۔

فلم میں جاوید شیخ اور اریشا رضی بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

’چھا جا رے‘ کی ریلیز تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔