بولی وڈ خوبرو اداکار شاہد کپور نے 2015 میں دہلی کی میرا راجپوت سے شادی کی، جس کے بعد سے یہ دونوں سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے نظر آتے رہتے ہیں۔
شاہد اور میرا کی جوڑی کو بولی وڈ کی کامیاب جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے اور نئے سال کے موقع پر میرا راجپوت نے شاہد کے ساتھ ساتھ اپنی ’مکمل‘ فیملی کی بھی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
میرا راجپوت نے شاہد کپور، اپنی بیٹی میشا اور بیٹے زین کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی، جس پر انہوں نے لکھا کہ ’اس سال کے لیے شکر گزار ہوں جس نے ہمیں مکمل کیا‘۔
اس تصویر میں میشا شاہد کی گود میں جبکہ زین میرا کی گود میں موجود ہے۔
یاد رہے کہ میرا راجپوت نے چند ماہ قبل اپنے بیٹے کی پہلی تصویر سب کے ساتھ شیئر کی تھی۔
شاہد کے بیٹے کی پیدائش رواں سال ستمبر میں ہوئی تھی۔
جبکہ ان دونوں کی پہلی بیٹی میشا 2016 میں پیدا ہوئی تھی۔
شاہد کپور اور میرا راجپوت نے اپنے والدین کی مرضی سے 2015 میں شادی کی تھی۔