صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

ناشتہ نہ کرنے کا ایک اور بڑا نقصان سامنے آگیا

اکثریت ڈیسک | جمعہ 28 دسمبر 2018 

ناشتے کو دن کی سب سے اہم غذا قرار دیا جاتا ہے اور اس سے منہ موڑنے کا ایک اور نقصان سامنے آگیا ہے۔

درحقیقت ناشتہ نہ کرنے کی عادت ذیابیطس ٹائپ ٹو جیسے مرض کا خطرہ ایک تہائی حد تک بڑھا دیتی ہے۔

یہ بات جرمنی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

جرمن ڈائیبیٹس سینٹر کے دوران ایک لاکھ افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد نتیجہ نکالا گیا کہ صبح کی پہلی غذا کو جزو بدن نہ بنانا ذیابیطس ٹائپ ٹو کا شکار بننے کا امکان 33 فیصد بڑھا دیتا ہے۔

اور یہ صرف ان افراد کے لیے ہے جو کبھی کبھار ایسا کرتے ہیں۔

ایسے افراد جو ہفتے میں کم از کم 4 دن ناشتہ نہیں کرتے، ان میں یہ خطرہ ناشتے کرنے والوں کے مقابلے میں 55 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

محققین کے خیال میں اس کی وجہ یہ ہے کہ جو لوگ ناشتہ نہیں کرتے، وہ دن میں ناقص غذا کا زیادہ استعمال کرسکتے ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ایک اندازے کے مطابق 30 فیصد افراد ناشتہ نہیں کرتے، خصوصاً وہ افراد جو بڑھتے وزن سے پریشان ہوتے ہیں، تاکہ دن بھر میں کیلوریز کی تعداد کم کرسکیں۔

تحقیق کے دوران محققین کا خیال تھا کہ اس عادت سے موٹاپے کے شکار افراد میں ذیابیطس کا خطرہ زیادہ بڑھتا ہوگا مگر نتائج سے معلوم ہوا کہ کسی بھی وزن کے حامل افراد میں ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ 22 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہوئے اور محققین نے اس میں لکھا کہ جو لوگ ناشتہ نہیں کرتے وہ منہ چلانے کے لیے ایسی غذا کا استعمال کرتے ہیں جو زیادہ کیلوریز کے ساتھ وزن بھی بڑھاتی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔