صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 19 اکتوبر 2025 

شہبازشریف کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

چیف رپورٹر | جمعہ 28 دسمبر 2018 

 اسلام آباد: شہباز شریف کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔

 شہبازشریف کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا آج پہلا اجلاس دوپہرمیں ہوگا۔ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبردومیں ہوگا۔ اجلاس میں نیب اورایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کے حکام بھی موجود ہوں گے۔

اجلاس میں مختلف امورپربات کی جائے گی جب کہ پہلے دن کمیٹی ونگ قواعد و ضوابط اورطریقہ کارپرارکان کوبریفنگ دے گا۔ وزارت توانائی کا پاورونگ بجلی کی صورت حال پرپی اے سی کو آگاہ کرے گا۔ اجلاس آج سے یکم جنوری 2019 تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ شہباز شریف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل کے سلسلے میں نیب کی حراست میں ہیں لیکن قائم مقام اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈرجاری کردیئے گئے ہیں، جس کے بعد وہ اجلاس کی آج صدارت کرسکیں گے۔ پروڈکشن آرڈرکی کاپی چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اورمتعلقہ حکام کو بھی بھجوا دیئے گئے ہیں۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔