صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 19 اکتوبر 2025 

جاری کھاتے کے خسارے میں اضافے کی رفتار سست ہوگئی، اسٹیٹ بینک

چیف رپورٹر | جمعرات 20 دسمبر 2018 

ترسیلات کی آمد میں اضافے اور سروس سیکٹر کی تجارت کے خسارے میں کمی سے جاری کھاتے کے خسارے میں اضافے کی رفتار سست ہوگئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں درپیش کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 4.8 فیصد کے برابر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کا خسارہ جی ڈی پی کے 5 فیصد کے برابر تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا نومبر کے دوران جاری کھاتے کو 6ارب 9کروڑ ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔