سردار کامل عمر اور سردار عاقل عمر نے شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف چھوڑ کر (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ شہباز شریف نے سردار کامل عمر اور سردار عاقل عمر کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی سیاست عوامی خدمت کی سیاست ہے، آئندہ الیکشن میں باشعور عوام خدمت کی سیاست کو کامیاب کرائیں گے۔