صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

تاپسی پنو کا مزاحیہ جواب ایک ہی دن میں گوگل کا مقبول ٹرینڈ بن گیا

شوبز ڈیسک | بدھ 19 دسمبر 2018 

بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو کا ٹوئٹر پر مداح کو دیا جانے والا جواب ایک ہی دن میں بھارت میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا لفظ بن گیا۔

ہوا کچھ یوں کہ دو روز قبل ٹوئٹر پر ایک مداح نے تاپسی پنو کے ظاہری و جسمانی حسن کی تعریف کی تھی، جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ انہیں بھی اپنا آپ پورا اچھا لگتا ہے۔

ساتھ ہی تاپسی نے مداح سے پوچھا کہ 'آپ کو مجھ میں سب سے زیادہ کیا پسند ہے؟مجھے تو اپنا سیریبرم (cerebrum) پسند ہے‘۔

اب تاپسی نے تو یہ لفظ استعمال کرلیا، لیکن اس کے بعد لفظ 'سیریبرم' کو بھارت میں گوگل پر اتنا سرچ کیا گیا کہ وہ مقبول ترین ٹرینڈ بن گیا۔

جس کے بعد راہول نامی مذکورہ صارف نے اپنی جوابی ٹوئیٹ میں گوگل کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ انڈیا گوگل سرچ میں اضافے کی وجہ ہیں کیونکہ گزشتہ رات 9 بجے کے بعد سے لے کر آج دن تک سیریبرم کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا، ایسا لگتا ہے جیسے پانڈے اور ان کے ساتھی اس لفظ کو کھوجنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس کا کیا مطلب ہے‘۔ 

یہاں بتاتے چلیں کہ سیریبرم انسانی دماغ کا سب سے بڑا حصہ ہوتا ہے، جو ہمارے شعور سے متعلق کاموں مثلاً جذبات، سوچ، یادداشت، جواز وغیرہ کو کنٹرول کرتا ہے۔

فی الوقت تاپسی پنو فلم ’مشن منگل‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ساتھ اکشے کمار، ودیا بالن، سوناکشی سنہا مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔  

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔