صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

کپل شرما کے استقبالیے کی شاندار تقریب کے میڈیا میں چرچے

اکثریت ڈیسک | اتوار 16 دسمبر 2018 

ممبئی: بھارتی ٹی وی کے نامور کامیڈین کپل شرما اورگینی چھاتراتھ کے استقبالیے کی شاندار تقریب کی تصاویر اورویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

12 دسمبر کو بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر میں اپنی قریبی دوست گینی چھاتراتھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے مقبول ترین مزاحیہ اداکار کپل شرما کے استقبالیے کی شاندار تقریب 14 دسمبرکو امرتسر کے ریڈیسن بلیو ہوٹل میں منعقد کی گئ۔

کپل شرما نے اپنے استقبالیے کے لیے پرپل رنگ کی شیروانی کاانتخاب کیا جب کہ ان کی اہلیہ گینی چھاتراتھ گلابی اور سبز رنگ کی انارکلی میں انتہائی خوبصورت نظر آیں۔

استقبالیے کی تقریب میں کپل شرما کے ساتھی مزاحیہ اداکاروں بھارتی سنگھ، کرشنا ابھیشیک، ککو شردا اور سمونا چکرورتی نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگائے۔

تقریب میں بھارت کے مقبول ترین پنجابی گلوک دلیر مہندی کی پرفارمنس نے بھی شائقین کے دل جیت لیے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔