صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

سکس پیک بنانے میں مددگار ورزشیں

اکثریت ڈیسک | جمعہ 14 دسمبر 2018 

اگر آپ اپنی توند سے نجات پاکر اسے سکس پیک میں بدلنا چاہتے ہیں تو اس کا آسان ترین طریقہ سامنے آگیا ہے۔

بس آپ کو ایک آسان سی ورزش کو عادت بنانا ہوگا اور یہ ورزش ہے کرنچ۔

مگر صرف ایک انداز سے نہیں بلکہ اس کے مختلف ورژن کو اپنانا ہوگا۔

سب سے پہلے تو 12 بیسک کرنچز کے سیٹ کو کریں، یعنی کمر کے بل لیٹ کر گھٹنوں کو تھوڑا اوپر اٹھائیں اور ہاتھوں کو گردن پر رکھ کر خود کو اوپر اٹھائیں۔

اسی طرح اوورہیڈ کرنچز ورزش بھی کریں، اس کے لیے کمر کے بل لیٹ کر اپنے گھٹنوں کو تھوڑا اوپر اٹھائیں اور ہاتھوں کو سر کے پیچھے پھیلا لیں جبکہ بعد خود کو پیٹ کے بل اٹھائیں۔

ایک اور ورزش ریورس کرنچز ہے جس کے لیے کمر کے بل لیٹ کر اپنے ہاتھوں کو پہلوﺅں میں پھیلالیں اور پھر گھٹنے نوے ڈگری زاویے میں موڑ کر اوپر ٹھائیں۔

ایک اور قسم بائی سائیکل کرنچ ہے جس کے لیے کمر کے بل لیٹ کر گھٹنوں کو موڑ لیں جبکہ ہاتھوں کی انگلیاں سر کے پیچھے رکھ لیں، اس کے بعد ٹانگوں کو اس طرح حرکت دیں جیسے سائیکل چلارہے ہوں۔

ایک اور فائدہ مند ورزش پلانک بھی ہے۔

اس ورزش کے لیے فرش پر پیٹ کے بل لیٹ جائیں اور اپنے ہاتھوں کو آپس میں جڑ کر جسم کے اگلے حصے کو کہنیوں کی مدد سے اوپر اٹھائیں جبکہ ٹانگوں کو پاﺅں کی انگلیوں سے، بالکل کسی پل کی طرح۔

 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔