صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

فلم ’’مردانی‘‘ کے سیکوئل میں بھی رانی مکھرجی جلوے بکھیرنے کو تیار

شوبز ڈیسک | پیر 10 دسمبر 2018 

 ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے ایک بار پھر فلم ’مردانی‘کے سیکوئل میں بھی دھماکے دار انٹری دینے کے لئے مکمل تیاری کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  رانی مکھرجی نے فلم کے سیکوئل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مردانی‘ میں انہوں نے جو کردار ادا کیا وہ ان کے بہترین کرداروں میں سے ایک ہے  اور جب سے ہی لوگ مجھ سے اکثر پوچھا کرتے تھے کہ میں فلم ’’مردانی‘‘ کا سیکوئل کب کروں گی۔

رانی مکھر جی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ فلم کے سیکوئل کا اعلان لوگوں کے لئے کسی  سرپرائز سے کم نہیں ہوگا کیوں کہ گوپی نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں سے فلم  کا اسکرپٹ لکھا ہے جب کہ میں بھی فلم کے سیکوئل میں کام کرنے کے لیے کافی پرُجوش ہوں۔

واضح رہے کہ 2014 میں یش راج فلم کے بینر تلے بننے والی جرائم اور تھرل سے بھرپور فلم میں  رانی مکھرجی نے پولیس آفیسر کا کردار ادا کیا تھا۔ جب کہ فلم کا سیکوئل اگلے سال  ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گا۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔