صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

دنیا کا پہلا 'سپر ایچ ڈی' ٹیلی وژن چینل لانچ کرنے کی تیاری

اکثریت ڈیسک | اتوار دسمبر 2018 

جاپانی براڈ کاسٹر 'این ایچ کے' نے اپنے نئے چینل میں سُپر ہائی ڈیفینیشن '8 کے' پکچر کوالٹی پیش کرنے کی تیاری شروع کردی۔

برطانوی نشریاتی ادارے 'بی بی سی' کی رپورٹ کے مطابق 'این ایچ کے' نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے اپنے نئے چینل کے لیے وارنر برادرز سے کہا ہے کہ وہ اصلی فلم کی 'نیگیٹوز' کو '8 کے' میں اسکین کرنا شروع کردیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ادارہ 1995 سے '8 کے'، جسے ادارے نے 'سپر ہائی وژن' کا نام دیا ہے، کی تیاری کر رہا تھا۔

این ایچ کے کے نئے چینل 'بی ایس 8 کے' سے دن میں 12 گھنٹے پروگرامز نشر کیے جائیں گے۔

ادارے نے کہا کہ وہ چینل کی لانچنگ کی رات فلمی تاریخ کا ماسٹرپیس '2001: اے اسپیس اوڈیسی' نشر کرے گا، جو بہترین معیار کی فلم ہے۔

سپر ہائی ڈیفینیشن '8 کے' پکچر ہائی ڈیفینیشن (ایچ ڈی) ٹی وی ریزولوشن سے 16 گنا بہتر پکچر پیش کرتی ہے۔

تاہم اتنی اعلیٰ کوالٹی کی نشریات دیکھنے کے لیے بہت کم لوگوں کے پاس اس وقت ضروری ٹیلی وژن اور آلات موجود ہیں۔

ٹیلی وژن تیار کرنے والی معروف کمپنیاں 'سام سانگ' اور 'ایل جی' 8 کے ٹیلی وژن سیٹ بنانے کا اعلان کر چکی ہیں، تاہم یہ سیٹ انتہائی مہنگے ہونے کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد کی پہنچ سے دور ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔