صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

دیپ ویر جوڑی کی آخری استقبالیہ تقریب میں بالی وڈ اسٹارز کی شرکت

شوبز ڈیسک | اتوار دسمبر 2018 

ممبئی: اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی  شادی کی آخری استقبالیہ تقریب میں بالی وڈ اسٹارز کی شرکت نے چار چاند لگا دیے۔

ممبئی کے گرینڈ حیات ہوٹل میں دیپ ویر شادی کی آخری استقبالیہ تقریب منعقد کی جس میں بالی وڈ اسٹارز سمیت نامور شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔

دپیکا نے استقبالیہ تقریب میں لبنانی ڈیزائنر کی ڈیزائن کردہ سرخ رنگ کی گلیمر میکسی میں جلوے بکھیرے جب کہ رنویر سنگھ نے سیاہ رنگ کا انتخاب کرتے ہوئے بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ ٹکسیڈوز زیب تن کیا۔  

 استقبالیہ تقریب میں نامور شخصیات سمیت کرکٹرز اور بالی وڈ فلم نگری کے کئی ستاروں نے شرکت کی جن میں شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، کرینہ کپور، سیف علی خان، ارجن کپور، انیل کپور، جانھوی کپور، ورون دھون، کترینہ کیف اور دیگر شامل تھے۔

امیتابھ بچن نے رنویر سنگھ کے ساتھ مقبول گانوں پر رقص بھی کیا اور دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھی دپیکا کے ساتھ ’چھئیاں چھئیاں‘ پر جلوے بکھیرے۔

استقبالیہ تقریب میں رنویر نے دپیکا کے لیے خاص طور پر میوزک بھی تبدیل کروایا اور کہا کہ ’زندگی کی کامیابی دپیکا کی ہاں میں چھپی تھی‘۔

دیپ ویر نے استقبالیہ تقریب کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے قابل ستائش قرار دیا جا رہا ہے۔

اضح رہے کہ دیپ ویر نے شادی کے بعد 3 استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا تھا سب سے پہلے 21 دسمبر کو بنگلور میں جس کے بعد 28 نومبر کو ممبئی میں منعقد کیا جس میں رشتے دار اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ دپیکا اور رنویر 14 اور 15 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت ترین مقام 'لیک کومو' میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جہاں صرف مخصوص مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔ 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔