پاکستانی اداکارہ سجل علی نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا
اکثریت ڈیسک | اتوار 6 مئی 2018

لاہور: پاکستانی اداکارہ سجل علی عنقریب شادی کرنیوالی ہیں۔ سجل علی کس سے شادی کرنے والی ہیں یہ بات تو ابھی سامنے نہیں آ سکی ہے تاہم انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ سابق دوست اور اداکار فیروز خان کو جواب دینے کے لئے کیا ہے۔
سجل علی اور فیروز خان کی دوستی مثالی سمجھی جاتی تھی اور دونوں شادی کے خواہش مند بھی تھے لیکن کئی وجوہات کی بنا پر ان کے راستے جدا ہوگئے تاہم اب یہ اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ سجل علی کی دوستی ان دنوں ایک مشہور شخصیت کے ساتھ ہے اور دونوں عنقریب شادی کرنے کا اعلان کریں گے۔