صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 29 اکتوبر 2025 

بچپن میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنی، سونم کپور

اکثریت ڈیسک | اتوار مئی 2018 

ممبئی:  بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں انہیں جنسی ہراسانی کانشانہ بنایاگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچپن میں جنسی ہراسانی کا شکار ہوئی ہیں۔ یہ انکشاف سونم نے خود ایک شو کے دوران کیا۔ جنسی ہراسانی کے حوالے سے ایک ٹاک شو کے دوران سونم کپور نے اپنے ساتھ بچپن میں پیش آنے والاواقعہ لوگوں کے ساتھ شیئر کیا۔

سونم نے کہا میں بہت چھوٹی تھی جب میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا، بچپن میں ایک مال میں شاپنگ کے دوران ایک شخص نے پیچھے سے آکر مجھے غلط انداز میں چھوا تھا۔ اس تکلیف دہ واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے سونم کپور کی آنکھیں بھر آئیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ سونم کپور جلد ہی اپنے دوست آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، جس کی تیاریاں خوب زوروشور سے جاری ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔