صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

کیا اکثر غصہ طاری رہتا ہے؟ تو اس کی وجہ جان لیں

اکثریت ڈیسک | جمعہ 30 نومبر 2018 

رات بھر میں صرف 2 گھنٹے نیند کی کمی ہی آپ کو مشتعل مزاج بنانے کے لیے کافی ہے۔ یہ انکشاف ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ امریکا کی آئیووا اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں پہلی بار نیند کی کمی اور چڑچڑے پن کے درمیان براہ راست تعلق کو دریافت کیا گیا۔

ایسے شواہد پہلے ہی سامنے آچکے ہیں کہ نیند کی کمی ذہنی بے چینی اور اداسی کو بدترین بنادیتی ہے جبکہ خوشی اور جوش و خروش ختم کردیتی ہے۔ اس تحقیق میں سائنسدان نیند کی کمی اور غصے کے درمیان تعلق کی تصدیق کرنا چاہتے تھے۔

اس تحقیق کے دوران 42 رضاکاروں کی خدمات حاصل کی گئیں اور دیکھا گیا کہ نیند کی کمی ان کے مزاج پر کس طرح اثرانداز ہوتی ہے۔

رضاکاروں کے ایک گروپ کو معمول کے مطابق سونے کی اجازت تھی جبکہ دیگر کے نیند کا دورانیہ دو راتوں کے لیے 2 سے 4 گھنٹے تک کم کردیا گیا۔ تجربے سے پہلے اور بعد میں رضاکاروں سے مختلف آوازوں پر رائے بھی لی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جن رضاکاروں کی نیند کا دورانیہ کم کیا گیا، ان میں غصہ زیادہ بڑھ گیا، اور وہ مختلف آوازوں میں زیادہ گرمی دکھانے لگے۔ محققین کے مطابق نیند کی کمی سے طاری ہونے والی تھکاوٹ غصے کے اظہار پر اثرانداز ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ نیند کی کمی وقت کے ساتھ ہر چیز میں ایسے لوگوں کا غصہ بڑھانے کا باعث بن جاتی ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف ایکسپیرمنٹل فزیولوجی میں شائع ہوئے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔