صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

فلم ’’زیرو‘‘ کے ہدایت کار نے شاہ رخ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

اکثریت ڈیسک | جمعرات 29 نومبر 2018 

 ممبئی: فلم ’زیرو‘ کے ہدایت کارآنند ایل رائے نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’زیرو‘ کے ہدایت کار آنند ایل رائے کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان ایک کامیاب ترین اداکار ہیں جب کہ ان کی جو فلمیں ناکام ہوئیں اس میں  قصور شاہ رخ کا نہیں بلکہ ہدایت کار کا تھا  جنہوں نے فلموں کو بہتر انداز سے پیش نہیں کیا۔

آنند ایل رائے نے کہا کہ میں اتنا کہہ سکتا ہوں کہ فلم ’زیرو‘ بناتے وقت ہم نے خوب انجوائے کیا کیوں کہ ہم جانتے تھے کہ ہم اس فلم میں کچھ مختلف اور نیا کر رہے ہیں اور جہاں تک شاہ رخ کی بات ہے وہ بہت ہی اعلیٰ شخصیت کے مالک اور بہترین اداکار ہیں اور وہ ہمیشہ الگ ہی کردار کی تلاش میں رہتے ہیں۔

ہدایت کار نے کہا کہ دوسرے اداکاروں کے لئے یہ فلم ایک تجربہ ہوگی لیکن شاہ رخ کے لئے یہ فلم ایک موقع ہے لیکن انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ کیوں کہ وہ میرے ساتھ پہلی دفعہ کام کررہے ہیں تو  فلم کو احتیاط سے کریں گے،اُن کا جو مقام ہے اور جس طرح کی اُن کی اداکاری ہے اُن کو احتیاط کی ضرورت ہی نہیں۔

واضح رہے کہ آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی کنگ خان کی فلم ’زیرو‘ میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار کرتی نظر آئیں گی جب کہ فلم 21 دسمبر 2018  میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔