صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 19 اکتوبر 2025 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کی سفارش

چیف رپورٹر | جمعرات 29 نومبر 2018 

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 21 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اوگرا کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 91 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 79 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 17 فیصد جی ایس ٹی کی بنیاد پر کیا گیا، ایف بی آر نے اوگرا کو 17 فیصدجی ایس ٹی کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کرنےکو کہا۔

ذرائع کے مطابق اس وقت پیٹرول پر جی ایس ٹی کی شرح 4.5 فیصد اور ڈیزل پر 12 فیصد ہے جب کہ مٹی کے تیل پر جی ایس ٹی کی شرح 1.5 فیصد ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔