صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 19 اکتوبر 2025 

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

چیف رپورٹر | منگل 27 نومبر 2018 

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں موسم سرما میں گیس لوڈشیڈنگ پلان پر غور کیا گیا۔ 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گیس کی کمی پوری کرنے کے لیے آر ایل این جی سسٹم میں داخل کی جائے گی اور سردیوں میں ملک بھر میں کہیں بھی گیس لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

اجلاس کے دوران اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاور سیکٹر کے لئے اسلامک فنانسنگ کی سہولت دیے جانے کی بھی منظوری دی۔

یاد رہے کہ موسم سرما میں گیس کی طلب بڑھنے کے باعث گزشتہ کئی سالوں سے گیس لوڈشیڈنگ کی جاتی رہی ہے جس سے مختلف اوقات میں گھریلو صارفین بھی متاثر ہوتے ہیں۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔