صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

دپیکا کی ’سبیا ساچی‘ کے لہنگے میں تصویریں سوشل میڈیا پروائرل

شوبز ڈیسک | پیر 26 نومبر 2018 

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویرسنگھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد مسلسل میڈیا کی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور اب ایک بار پھر دپیکا کی ڈیزائنرسبیا ساچی کے لہنگے میں تصویریں سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہیں۔

اپنی شادی میں منفرد نظرآنے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنی نند ریتیکا بھوانی کی جانب سے دی گئی شادی کی شاندارپارٹی میں معروف ڈیزائنر’سبیا ساچی‘ کے لہنگے میں نظرآئیں، اداکارہ کی سرخ اورگلابی رنگ کے لہنگے میں لی گئی تصاویرسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

دوسری جانب رنویرسنگھ بھی ہمیشہ کی طرح پارٹی میں منفرد انداز میں نظر آئے جہاں انہوں نے لال اورکالے رنگ سمیت مختلف رنگ کا جوڑا زیب تن کیا تھا۔

واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اوررنویرسنگھ 14 نومبرکی شام اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔