صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

دپیکا رنویرکے پہلے استقبالیے کی شاندارتقریب کی میڈیا پردھوم

شوبز ڈیسک | جمعرات 22 نومبر 2018 

بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی رواں ماہ 14 اور 15 تاریخ کو اٹلی میں ہوئی تھی جس کی پہلی استقبالیہ تقریب گزشتہ روز بنگلور میں شایان شان طریقے سے منعقد کی گئی۔

بنگلور کے لیلا پیلس میں منعقد کی گئی استقبالیہ تقریب میں دپیکا پڈوکون نے سنہری ساڑھی زیب تن کر رکھی تھی، جو کونکنی روایات کے تحت ان کی والدہ اجالا پڈوکون نے انہیں بطور تحفہ دی تھی۔

تقریب کے لیے دپیکا نے ڈیزائنر اور اسٹائلسٹ سبیاساچی کی خدمات لیں، جنہوں نے اداکارہ کو روایتی بھارتی انداز میں تیار کیا۔ 

جب کہ رنویر سنگھ ڈیزائنر روہت بل کی ڈیزائن کردہ سیاہ رنگ کی شیروانی میں دکھائی دیے۔ 

استقبالیہ تقریب میں دونوں نے خوب تصاویر بنوائیں جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں۔

ساتھ ہی تقریب کی کچھ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔

استقبالیہ تقریب میں دپیکا اور رنویر کے دوست احباب سمیت سابق بھارتی کرکٹر انیل کُمبلے اور بھارتی بیڈ منٹن اسٹار سندھو نے بھی شرکت کی۔ 

دپیکا کے پسندیدہ پھولوں کی سجاوٹ :

استقبالیہ تقریب میں سجائے گئے پھول دپیکا پڈکون کا انتخاب تھے، جنہیں رنویر سنگھ نے قابل ستائش قرار دیا۔

انوشکا جیسا انداز؟

 تصاویر دیکھنے کے بعد مداحوں کا کہنا ہے کہ دپیکا نے بھی ویسا ہی لُک اپنایا ہے جس کا انوشکا شرما نے اپنی شادی کی استقبالیہ تقریب میں انتخاب کیا تھا۔

یاد رہے کہ انوشکا شرما کی شادی گزشتہ برس بھارتی کرکٹر اسٹار ویرات کوہلی سے ہوئی تھی، انوشکا کو بھی سبیاساچی نے تیار کیا تھا۔ 

تاہم کچھ مداحوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ دپیکا اس انداز میں بالکل اداکارہ ریکھا سے مشابہ لگ رہی ہیں۔

دپیکا اور رنویر کی شادی کی دوسری استقبالیہ تقریب یکم دسمبر کو ممبئی میں منعقد کی جائے گی، جس میں بالی وڈ کی نامور شخصیات کی شرکت یقینی ہے۔

دپیکا اور رنویر گزشتہ ہفتے 14 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت ترین مقام 'لیک کومو' میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جہاں صرف مخصوص مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔

اس موقع پر شادی کی تصاویر لیک نہ ہونے کا بھی خاص خیال رکھا گیا تھا، لیکن بعدازاں دپیکا اور رنویر نے خود تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت سراہا گیا۔  

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔