صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

امیتابھ بچن کی جانب سے امت مسلمہ کو عید میلادالنبیﷺ کی مبارکباد

شوبز ڈیسک | منگل 20 نومبر 2018 

ممبئی: بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے مسلم امہ کو جشن عید میلادالنبیﷺ کی مبارکباد دی ہے۔

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک پر حضور اکرمﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پرایک روز قبل ہی  تمام مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔

بگ بی نے جشن عید میلادالنبیﷺ کے حوالے سے ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور لکھا ’کل عید میلاد النبیﷺ ہے، میری طرف سے تمام لوگوں کو جشن عید میلادالنبیﷺ مبارک ہو۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس مبارک دن پر محبت، امن  اور خوشحالی کا پیغام بھی دیا۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن تمام مسلمانوں کو عید اور جشن عید میلادالنبیﷺ کی مبارکباد دینا کبھی نہیں بھولتے، گزشتہ برس بھی انہوں نے جشن عیدمیلادالنبیﷺ کی بھرپور انداز میں مبارکباد دی تھی۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔