صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

می ٹومہم؛ کاش کوئی مجھ سے بھی برا رویہ اختیار کرتا، پریتی زنٹا

اکثریت ڈیسک | پیر 19 نومبر 2018 

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی میں کبھی کسی نے ان کے ساتھ برا رویہ اختیار نہیں کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا سے جب بالی ووڈ میں شورمچانے والی مہم ’می ٹو‘ سے متعلق پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں ’می ٹو‘ مہم کا آغاز ہونا ایک اچھا عمل ہے اگراسے اپنے حق کے لیے استعمال کیا جائے لیکن ایسے مرد اورخواتین دونوں ہی انڈسٹری میں ہیں جو اس مہم کواپنے فائدے اورطاقت کے لیے بھی استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے یہ مہم کمزوربھی پڑرہی ہے، انڈسٹری میں ایسے بہت کم لوگ ہیں جواسے صحیح مقصد کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

اداکارہ سے جب اس متعلق پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی کسی کے بھی برے رویے کا شکارہوئی ہیں تو اداکارہ نے ہنس کر جواب دیا کہ کاش ایسا ہوتا، میں کبھی بھی کسی کے برے رویے کا شکارنہیں ہوئی، لوگ آپ سے اُس طرح کا رویہ اختیارکرتے ہیں جیسا کہ آپ اُن سے رکھوانا چاہتے ہیں۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔