صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

کوئٹہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید، 4 زخمی

اکثریت ڈیسک | اتوار 18 نومبر 2018 

کوئٹہ: مارگٹ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد جمع کرنا شروع کردیے جبکہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔