صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 29 اکتوبر 2025 

سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش پاکستانی گیت پر جھوم اُٹھیں

شوبز ڈیسک | اتوار مئی 2018 

اپنی پرکشش آنکھوں اور اداؤں سے راتوں رات سوشل میڈیا اسٹار بننے والی ملیالم فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ پریاپرکاش واریئر مداحوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرنے کا اچھا گن جانتی ہیں اور آئے دن اپنی ویڈیو کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں پہلے انہوں نے اپنی دلفریب اداؤں پر مبنی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا اور لیکن اس بار ان کی پاکستانی گیت پر جھومنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

کستانی گیتوں کی وجہ سے بھارتی فلموں کو ادھورا سمجھا جاتا ہے جب کہ پاکستانی گیت فلموں کے علاوہ بھارت کے دیگر تقریبات میں بھی رنگ بھرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پریا پرکاش کی پاکستانی گیت گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی پسند کی جارہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یوٹیوب پر جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 80 کی دہائی کے نامور گلوکار حسن جہانگیر کے مشہور زمانہ گیت ’ہوا ہوا‘ نے بھی سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش کو جھومنے پر مجبور کردیا ہے۔

 

https://www.youtube.com/watch?v=a30_MBmfvWg

حسن جہانگیر کے گیت ’ہوا ہوا‘ کو دنیا بھر میں آج بھی پسند کیا جاتا ہے جب کہ یہ گیت بھارت میں کئی بار ریمکس ورژن میں بھی فلمایا گیا ہے اور ارجن کپور اور ڈی کروز کی فلم ’مبارکن‘ میں بھی اس گیت کو ِمکا سنگھ کی آواز میں شامل کیا گیا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔