صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 19 اکتوبر 2025 

سپریم کورٹ: انور مجید، حسین لوائی کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنیکا حکم

سٹاف رپورٹر | ہفتہ 17 نومبر 2018 

سپریم کورٹ نے انور مجید، اے جی مجید اور حسین لوائی کو کراچی سے پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ انور مجید کو پمز، اے جی مجید اور حسین لوائی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے، جے آئی ٹی 10 دن میں رپورٹ مکمل کر کے سپریم کورٹ میں پیش کرے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے جعلی اکاونٹس کیس کی سماعت کی۔ وکیل اومنی گروپ نے عدالت کو بتایا کہ اومنی گروپ نے 1.2 بلین سلک بینک، 1.8 بلین سمٹ بینک، 4.98 بلین نیشل بینک جبکہ 4.6 بلین سندھ بینک کو ادا کرنے ہیں، یہ ادائگیاں کیس اور پراپرٹی کی صورت میں کی جائے گی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے اگر مقررہ تاریخ تک ادائگیاں نہ ہوئی تو قانون کے تحت کاروائی کی جائے گی، جائیداوں کی قیمتوں کے حوالے سے تمام بینکوں کے سربراہان اپنے حلف نامے جمع کرائیں

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔