صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 19 اکتوبر 2025 

پاکستانی بینک کے ادائیگیوں کے سسٹم پر ہیکرز کا حملہ، اسٹیٹ بینک کی ہدایات جاری

چیف رپورٹر | پیر 29 اکتوبر 2018 

کراچی: ملک کے ایک اسلامی بینک پر سائبر حملے کے بعد اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو پیمنٹ کارڈز سے متعلق ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک پاکستانی بینک کے کارڈ ادائیگیوں کے سسٹم پر ہیکرز کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے بعد بینک کارڈ کا بین الاقوامی استعمال معطل کردیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بینک کارڈ کو مختلف ممالک کے  اے ٹی ایم اور پوائنٹ آف سیل پر استعمال کیا گیا تاہم بینک کو معاملے کی تحقیقات اور سسٹم کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق متاثرہ بینک کو اپنے صارفین کو ضروری ہدایات جاری کرنے کا کہا گیا ہے جب کہ تمام بینکوں کو کارڈ سے ادائیگیوں کو رئیل ٹائم میں مانیٹر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے ایک اسلامی بینک کے ادائیگیوں کے سسٹم پر ہیکرز نے سائبر حملہ کیا جس کے نتیجے میں بینک کے کریڈٹ اور  اے ٹی ایم کارڈز سے لاکھوں ڈالر نکال لیے گئے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔