صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

کسی میں جرات نہیں کہ میرے گھر کی خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرے، سیف علی خان

شوبز ڈیسک | اتوار 28 اکتوبر 2018 

ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کا کہنا ہے کہ کسی میں اتنی جرات نہیں میرے گھر کی خواتین اور فیملی کے ساتھ بدتمیزی کریں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سیف علی خان نے ایک بار پھر’’می ٹو‘‘مہم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ  مجھے نہیں لگتا کہ کسی میں بھی اتنی ہمت ہوگی کہ وہ میری فیملی میری ماں، بہن اور بیوی کے ساتھ بدسلوکی کرے، نہیں معلوم مجھے ایسا کیوں لگتا ہے شاید ایسا اسلیے ہے کیونکہ ہر وقت ان کے ارد گرد حفاظت کے لیے لوگ موجود ہوتے ہیں۔

لہٰذا ہمیں ان خواتین کی حفاظت کرنی چاہئیے جن کے ارد گرد حفاظت کے لیے کوئی موجود نہیں ہوتا، ہمیں خواتین کے لیے ماحول کو محفوظ بنانا ہے جہاں وہ بآسانی زندگی گزار سکیں۔ چھوٹے نواب نےلوگوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں (چاہے وہ خواتین ہوں یا مرد)ان کی عزت کریں۔

واضح رہے کہ سیف علی خان نہ صرف خود شوبز سے وابستہ ہیں بلکہ ان کے گھر کی تمام خواتین ان کی ماں شرمیلا ٹیگور، بیوی کرینہ کپور، بہن سوہا علی خان اور بیٹی سارا بھی فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔