صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

اٹلی میں ہونے والی دپیکا اور رنویر کی شادی میں بالی وڈ سے کون کون شریک ہوگا؟

شوبز ڈیسک | جمعہ 26 اکتوبر 2018 

یوں تو بالی وڈ کی نامور اور پسندیدہ جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے آئندہ ماہ شادی کی خوشخبری سب کو سنا دی ہے  لیکن پرستار اس شادی سے متعلق ہر چھوٹی بڑی تفصیل جاننے کے لیے پُرجوش ہیں۔

دپیکا اور رنویر نے 21 اکتوبر کو اپنی شادی کا باقاعدہ اعلان سوشل میڈیا پر دعوت نامہ پوسٹ کرکے کیا تھا۔

بالی وڈ کی اس اداکار جوڑی کی شادی کا کارڈ انگریزی اور ہندی زبانوں میں تھا، جس میں شادی کی تاریخ 14 اور 15 نومبر 2018 درج ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا اور رنویر اٹلی کی کومو جھیل پر شادی کے بندھن میں منسلک ہوں گے، جس میں صرف قریبی عزیز و اقارب شامل ہوں گے

بعد ازاں یکم دسمبر کو ممبئی میں دپیکا اور رنویر کی شادی کی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بالی وڈ اسٹارز سمیت دیگر نامور شخصیات مدعو ہوں گے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں شادی کی تقریبات کے لیے دپیکا کی جانب سے شاہ رخ خان اور فرح خان جب کہ رنویر کی جانب سے سنجے لیلا بھنسالی اور ارجن کپور کی شرکت متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اور فرح خان دپیکا پڈوکون کے بہت قریبی دوست ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ بالی وڈ فلم نگری میں ان دونوں کی وجہ سے ہی ان کا نام بنا ہے۔

واضح رہے کہ دپیکا کی پہلی بالی وڈ فلم ’اوم شانتی اوم‘ تھی جس میں انہوں نے کنگ خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جب کہ فلم کی ہدایات فرح خان نے انجام دی تھیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔