صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

وحید مراد کے بیٹے نے ’کوکو کورینا‘ کی بربادی پرمداحوں سے معافی مانگ لی

شوبز ڈیسک | منگل 23 اکتوبر 2018 

کراچی: پاکستان کے لیجنڈ اداکار وحید مراد کے بیٹے عادل مراد نے کلاسیکل گانے ’’کوکوکورینا‘‘ کو برباد کرنے پر مداحوں سے معافی مانگ لی۔

کوک اسٹوڈیو، مومنہ مستحسن اوراحد رضامیر کی جانب سے پاکستان کے کلاسیکل گانے ’’کوکوکورینا‘‘ کو برباد کرنے اور وحید مراد کے مداحوں کے جذباتوں کو ٹھیس پہنچانے پر لیجنڈری اداکار وحید مراد کے بیٹے عادل مراد نے معافی مانگ لی۔

عادل مراد نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے کوک اسٹوڈیو انتظامیہ کو بیوقوف قرار دیتے ہوئے کہا ’’میں وحید مراد کے مداحوں سے معافی مانگتا ہوں کہ کوک اسٹوڈیو کو کلاسک گانے ’’کوکوکورینا‘‘ کو ری میک یا پھر برباد کرنے کی اجازت دی، میں نے کوک اسٹوڈیو پر اعتماد کیا تھا لیکن اب مجھے لگ رہا ہے کہ کوک اسٹوڈیو کو بیوقوف چلارہے ہیں۔‘‘

صرف عادل مراد ہی نہیں بلکہ انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے بھی 60 کی دہائی کے سپر ہٹ گانے ’’کوکو کورینا‘‘ کو برباد کرنے پر انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ کوک اسٹوڈیو کو کلاسک گانے کا قتل عام کرنے کی اجازت کس نے دی؟ جس پر مومنہ مستحسن نےاپنی غلطی ماننے کے بجائےکہا ہے کہ معاملے کو مزید ہوا نہ دیں۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔