صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 19 اکتوبر 2025 

شہباز شریف کی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

چیف رپورٹر | پیر 22 اکتوبر 2018 

لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ضمانت کے لیے لائرز فاونڈیشن کی جانب سے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں انکوائری مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے سے قبل گرفتار کیا گیا حالانکہ انکوائری مکمل اور جرم ثابت ہونے سے قبل نیب کا ملزم کو گرفتار کرنا آئین کے آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیرمین نیب کا دوران انکوائری کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے کا اختیار آئین سے متصادم ہے، چیئرمین نیب نے شہباز شریف کو کیس میں فری اور فیر ٹرائل کا حق نہیں دیا، آرٹیکل 10 کے تحت فری اینڈ فیر ٹرائل ہر ملزم کا بنیادی حق ہے لہذا عدالت چیئرمین نیب کا شہباز شریف کی گرفتاری کالعدم قرار دے۔ درخواست میں اجمل میاں اور جسٹس حمود الرحمن کے فیصلوں کے حوالے دیئے گئے ہیں

واضح رہے شہباز شریف پر لطیف سننز کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کرکے خواجہ سعد رفیق کی کاسا کنسٹرکشن کمپنی کو دینے کا الزام ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔