صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

پریانکا چوپڑا اور نک جونسن نے شادی کرلی؟

شوبز ڈیسک | پیر 22 اکتوبر 2018 

 ممبئی: رنویر اور دپیکا نے تو شادی کی تاریخ بتادی تاہم کہا جارہا ہے کہ پریانکا اور نک جونسن بھی خفیہ طور پر شادی کرچکے ہیں۔

بھارتی اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے تو گزشتہ روز اپنی شادی کی تاریخ بتادی جب کہ پریانکا چوپڑا اور گلوکار نک جونسن کی شادی کے حوالے سے خبریں تھیں کہ دنوں اداکار نومبر میں شادی کے بندھن میں بند جائیں گے تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں نے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا اور نک جونسن کئی دنوں سے امریکی شہر لاس ویگاس میں موجود ہیں اور دونوں نے کئی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی اور اسی دوران دونوں نے لاس ویگاس میں ہی خفیہ شادی کرلی ہے۔

بھارتی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر آئرش اداکار امیٹ ہوجیس نے پریانکا چوپڑا اور نک جونسن کی تصویر شئیر کی جس میں پریانکا ہاتھوں میں پھول پکڑ کر کھڑی ہیں تاہم اب شادی کی خبروں کے بارے میں خود پریانکا چوپڑا ہی بتاسکتی ہیں۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔