صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

سورج کی روشنی سے بجلی بنانے کا ایک اور سستا طریقہ ایجاد

اکثریت ڈیسک | اتوار 21 اکتوبر 2018 

انڈیانا: سائنس دانوں نے سورج کی حرارت سے بجلی پیدا کرنے کے لیے شمسی (سولر) پینل کے بجائے سرامک شیٹس کے استعمال کا کامیاب تجربہ کیا ہے، اس طریقے میں لاگت بھی کم آتی ہے اور یہ نہایت محفوظ بھی ہے۔

سائنسی جریدے نیچر کے مطابق امریکی یونیورسٹی پرڈیو کے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم نے ایک ایسا مادہ تیار کیا ہے جو شمسی توانائی کو حرارت میں تبدیل کرکے بجلی پیدا کرسکتا ہے۔

شمسی توانائی سے حرارت اور حرارت کو برقی توانائی میں تبدیل کرنے کے اس حیرت انگیز عمل کے لیے سائنس دانوں نے سرامک کو استعمال کیا ہے اور اس عمل میں بہت کم لاگت آتی ہے ساتھ ہی یہ ماحول دوست بھی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔