صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

پردے ہٹائیے، دھوپ لائیے اور مضر جراثیم بھگائیے

اکثریت ڈیسک | ہفتہ 20 اکتوبر 2018 

اوریگون: جن گھروں کے اندر بھرپور دھوپ آتی ہے وہاں صحت کےلیے مضر جراثیم (بیکٹیریا) کی مقدار بڑی حد تک کم ہوجاتی ہے جبکہ تاریک گھروں میں ایسا نہیں ہوتا۔

اسی بنا پر ماہرین نے کہا ہے کہ گھروں یا دفاتر کے تاریک کونوں میں جراثیم خوب پھلتے پھولتے ہیں اور سورج کی روشنی ان کی دشمن ہوتی ہے۔ اس ضمن میں یونیورسٹی آف اوریگون کے سائنسدانوں نے ایک سروے کیا ہے جس کے بعد وہ ہر گھرسے یہی کہہ رہے کہ پردے کھول دیجیے اور گھر کے ہرممکن حصے تک دھوپ آنے دیجیے، بصورتِ دیگر آپ کا گھر مضر جراثیم کا گڑھ بن جائے گا۔

یہ تحقیق  اشکان فہیم پور نے کی ہے جو کہتے ہیں کہ اندھیرے میں 12 فیصد جراثیم اپنی تعداد بڑھاتے ہیں۔ جن کمروں میں دھوپ آتی ہے وہاں یہ شرح گھٹ کر تقریباً آدھی یعنی 6.8 فیصد رہ جاتی ہے۔ دھوپ میں شامل الٹراوائیلٹ (یووی) شعاعوں کی موجودگی میں صرف 6.1 فیصد جراثیم ہی اپنی آبادی میں اضافہ کرپاتے ہیں۔

اس کی تصدیق کےلیے ماہرین نے چھوٹے چھوٹے گھر (ڈول ہاؤس) بنائے جن میں دوسرے  گھروں سے اٹھائی گئی مٹی لائی گئی۔ ان میں سے بعض پر سورج کی روشنی ڈالی گئی، بعض گھروں میں الٹراوائیلٹ شعاعیں ڈالیں اور کچھ گھروں میں اندھیرا رہنے دیا گیا۔ ماہرین نے یہ عمل 90 روز تک انجام دیا۔

اپنی تحقیقات پر فہیم پوری نے کہا کہ ہمیں گھر اور عمارت بناتے وقت سورج کی روشنی کو مدِنظر رکھنا ہوگا۔ اگر گھروں میں روشنی بھرجائے تو اس سے جراثیم میں کمی ہوتی ہے اور امراض کی شرح بھی کم ہوجاتی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔