صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

کوک اسٹوڈیو میں احد رضا میر کے ’کوکو کورینا‘ ڈیبیو سے مداح مایوس

شوبز ڈیسک | ہفتہ 20 اکتوبر 2018 

پاکستان ٹیلی ویژن سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار احد رضا میر نے کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں گلوکاری کے جوہر دکھانے کے لیے ڈیبیو کیا اور جو مداحوں کو متاثر نہ کرسکا۔

گزشتہ روز احد رضا میر کی آواز میں کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں ان کا ڈیبیو گانا ’کوکو کورینا‘ ریلیز کیا گیا جس میں انہوں نے گلوکارہ مومنا مستحسن کے ساتھ گلوکاری کی۔

’کوکو کورینا‘ لیجینڈری چاکلیٹی ہیرو وحید مراد پر فلمایا گیا احمد رشدی کا گانا ہے جو آج تک مقبول ہے۔ کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں اس گانے کا ریمیک پیش کیا گیا جو مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگیا۔

شائقین نے جہاں احد رضا میر کی گلوکاری کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا وہیں سب نے مل کر کوک اسٹوڈیو سیزن 11 کے پروڈیوسرز زوہیب قاضی اور علی حمزہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

دوسری جانب ’آفریں آفریں‘ گانے سے مشہور ہونے والی گلوکارہ مومنا مستحسن کو بھی منفی تبصروں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گانے کے سوشل میڈیا پر ریلیز ہوتے ہی صارفین کا کہنا تھا کہ اگر احد رضا میر اور مومنا مستحسن اسٹائل سے زیادہ اپنی گلوکاری پر توجہ دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔

صائمہ نامی صارف لکھتی ہیں کہ گانے کو مکمل طور پر برباد کردیا ہے، شوبز کے لوگ کیوں سوچ رہیں ہیں کہ وہ ڈانس، اداکاری اور گلوکاری سب کرسکتے ہیں؟ گلوکاری احد رضا میر کے لیے نہیں ہے۔ صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے کوک اسٹوڈیو کو لکھا کہ خوف خدا کرنا چاہیے، ایسا بے سرا گایا ہے کہ لگ رہا کوئی بچہ نظم سنا رہا ہے۔کچھ صارفین نے غصے کا اظہار  میمز کے ذریعے بھی کیا

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔