صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

علی ظفر معصوم بننے کی کوشش کررہا ہے، میشا شفیع

شوبز ڈیسک | جمعرات 18 اکتوبر 2018 

لاہور: گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر  جنسی ہراسانی کے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے کہا ہے کہ علی ظفر عدالت میں معصوم بننے کی کوشش کررہا ہے۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں گلوکار علی ظفر کی میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی کی سماعت ہوئی، میشا شفیع نےمحمد ثاقب جیلانی اور تصور ایڈووکیٹ کی وساطت سے جواب جمع کرایا، انہوں نے کہا مجبور ہو کر علی ظفر کے خلاف قدم اٹھایا، علی ظفر اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا تھا۔ علی ظفر نے مجھے نجی اسٹوڈیو اور فیملی فنکشنز میں دو بار سے زائد ہراساں کیا۔

میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراسانی کے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ علی ظفر نے مجھ سمیت متعدد خاتون اداکاراؤں کو ہراساں کیا، عدالت کے مانگنے پر ثبوت بھی فراہم کروں گی، میشا شیفع نے علی ظفر کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا علی ظفر عدالت میں معصوم بننے کی کوشش کررہا ہے۔

میشا شفیع نے عدالت سے اپنے خلاف ہونے والے دعوی کو مسترد کرنے کی بھی استدعا کی۔ بعد ازاں عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی ظفر نے انہیں ایک بار نہیں کئی بار ہراساں کیا، جس کے جواب میں علی ظفر نے میشا شفیع کے الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے انہیں ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوایاتھا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔