صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

ماضی میں سلمان خان کی مدد کرن جوہر کی کامیابی کا راز بن گیا

شوبز ڈیسک | جمعرات 18 اکتوبر 2018 

بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے جہاں متعدد اداکاروں کو فلم نگری میں متعارف کروا کر مقبول کروایا، وہیں معروف ہدایت کار کرن جوہر کی پہلی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کو کامیاب بنانے کے پیچھے بھی ان کا اہم کردار ہے۔

حال ہی میں کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی سپر ہٹ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کو بنے 20 برس مکمل ہوئے جس کے لیے کرن جوہر نے خصوصی تقریب کا بھی اہتمام کیا تھا۔

اس موقع پر فلم میں اہم کردار نبھانے والے شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی سمیت متعدد بالی وڈ ستاروں نے شرکت کی جب کہ فلم میں معاون کردار نبھانے والے سلمان خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کرن جوہر اور فلم کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

اس دوران سلمان خان نے انکشاف کیا کہ وہ اس فلم کے لیے تیار نہیں تھے تاہم اپنی بہن الویرا کی وجہ سے انہوں نے رضامندی ظاہر کی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔