صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

معروف گلوکار عطاء اللّٰلہ خان عیسیٰ خیلوی علالت کے باعث اسپتال منتقل

شوبز ڈیسک | پیر 15 اکتوبر 2018 

لاہور: پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللّٰلہ خان عیسیٰ خیلوی کو علالت کے باعث اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق عطاء اللّٰلہ عیسیٰ خیلوی کو پتے میں درد کے باعث نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کل ان کے پتے کا آپریشن کیا جائے گا۔ عطاء اللّٰلہ خان عيسیٰ خيلوی کا تعلق میانوالی سے ہے، جنہیں روایتی طور پر سرائیکی لوک گلوکار سمجھا جاتا ہے، لیکن انہوں نے پنجابی اور اردو میں بھی بہت سے میوزک البمز ریلیز کیے ہیں۔

ان کے مشہور گانوں میں 'قمیض تیری کالی'، 'چن کتہاں گزاری ای رات وے' اور دیگر شامل ہیں۔ 1994 میں عطاء اللّٰلہ عیسیٰ خیلوی کا نام دنیا بھر میں  ب سے زیادہ آڈیو گانے ریکارڈ کرانے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکاڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

انہیں 1991 میں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی دیا جاچکا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔